Sunday, 22 November 2020

دعا قبول ہوئی تھی کہ سانس مرنے لگی

 دعا قبول ہوئی تھی کہ سانس مرنے لگی

دِیا سسکنے لگا تو ہوا بھی چلنے لگی

میں شور سنتی رہی دل کے ٹھہرے پانی کا

تمہاری چپ مجھے دریاؤں جیسی لگنے لگی

سو دل سے ہار گیا ضبط میرا صدیوں کا

ذرا جو ہاتھ وہ جوڑا تو میں پگھلنے لگی

ترے حوالے سے یہ پھول جانتے ہیں مجھے

مرے نصیب پہ خوشبو بھی رشک کرنے لگی

تمہارا ہاتھ چھڑانے کا ذکر چل پڑا تھا

ابھی تھمی ہی تھی بارش کہ پھر برسنے لگی

میں اس کو ڈھونڈنے جانے لگی تھی صحرا میں

سو مجھ کو خواب میں بھی ریت ریت دِکھنے لگی

کہانی سات ہی رنگوں پہ مشتمل تھی، مگر

میں اس میں آٹھواں رنگ آگہی کا بھرنے لگی


اقراء عافیہ

No comments:

Post a Comment