Tuesday, 3 November 2020

دل کی آواز بھی سن میرے فسانے پہ نہ جا

 فلمی گیت


دل کی آواز بھی سن میرے فسانے پہ نہ جا

میری نظروں کی طرف دیکھ زمانے پہ نہ جا

دل کی آواز بھی سن


اک نظر دیکھ لے جینے کی اجازت دے دے

روٹھنے والے وہ پہلی سی محبت دے دے

عشق معصوم ہے، الزام لگانے پہ نہ جا

میری نظروں کی طرف دیکھ زمانے پہ نہ جا


وقت انسان پہ ایسا بھی کبھی آتا ہے

راہ میں چھوڑ کے سایہ بھی چلا جاتا ہے

دن بھی نکلے گا کبھی رات کے آنے پہ نہ جا

میری نظروں کی طرف دیکھ زمانے پہ نہ جا


میں حقیقت ہوں یہ اک روز دکھاؤں گا تجھے

بے گناہی پہ محبت کی رلاؤں گا تجھے

داغ دل کے نہیں مٹتے ہیں مٹانے پہ نہ جا

میری نظروں کی طرف دیکھ زمانے پہ نہ جا


شیون رضوی

No comments:

Post a Comment