Sunday, 22 November 2020

نئے دنوں کے یہ ضابطے ہیں

نئے دنوں کے ضابطے

گُلاب موسم ابھی عدم سے نہیں جو اُترے

پیام ان کا ملا ہے مجھ کو

کہ اس برس نہ کوئی بھی سیرِ چمن کو نکلے

کہ اس برس کی بہار کے اپنے ضابطے ہیں

نئے قرینوں کی محفلیں ہیں

نئے طریقوں کے رابطے ہیں

مصافحے سے گریز ہو گا

بجائے ہاتھوں کے دل ملیں گے

نئے دنوں کے یہ ضابطے ہیں

کہ آنے والے دنوں کے ضامن

یہ فاصلے ہیں


سعید عباس

No comments:

Post a Comment