Friday, 23 April 2021

کسی کی چاہ میں دل کو جلانا ٹھیک ہے کیا

 کسی کی چاہ میں دل کو جلانا ٹھیک ہے کیا

خود اپنے آپ کو یوں آزمانا ٹھیک ہے کیا

شکار کرتے ہیں اب لوگ ایک تیر سے دو

کہیں نگاہ، کہیں پر نشانہ ٹھیک ہے کیا

بہت سی باتوں کو دل میں بھی رکھنا پڑتا ہے

ہر ایک بات ہر اک کو بتانا ٹھیک ہے کیا

گلاب لب، تو بدن چاند، آتشیں رخسار

نظر کے سامنے اتنا خزانہ ٹھیک ہے کیا

تمام شب مِری آنکھوں کا خواب رہتے ہو

تمام رات کسی کو جگانا ٹھیک ہے کیا

کبھی بڑوں کی بھی باتوں کا مان رکھو شمس

ہر ایک بات میں اپنی چلانا ٹھیک ہے کیا


شمس تبریزی

No comments:

Post a Comment