رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
فلک سے گر بلائیں آ رہی ہیں
ذرا ٹھہرو، دعائیں آ رہی ہیں
میں سمجھا تھا کہ مٹ جائیں گی یادیں
مگر تازہ ہوائیں آ رہی ہیں
یہاں اک باغ تھا بستی سے پہلے
پرندوں کی صدائیں آ رہی ہیں
جو پوچھا قیس نے؛ لیلیٰ کہاں ہے
کہا؛ تشریف لائیں، آ رہی ہیں
دانش حیات
No comments:
Post a Comment