تری آنکھیں
کسی شاعر کو آنکھوں پر
اگر اک نظم لکھنا ہو
مصور کو اگر روشن دِیے کی لَو بنانا ہو
کسی بھی شخص کو
گر جھیل کا رستہ بتانا ہو
اندھیرے میں کسی کو
گر کبھی شمع جلانا ہو
تجھے معلوم ہے
میں کیا کروں گا
بس تِری آنکھوں کی
میں تصویر لے کر بھیج دوں گا
عرفان مرتضیٰ
No comments:
Post a Comment