Tuesday, 13 April 2021

اس روش پر بھی غریب شہر کو آنا پڑا

 اس روش پر بھی غریبِ شہر کو آنا پڑا

رزق اپنا دوسروں سے مانگ کر کھانا پڑا

جب مِری تنخواہ سے بچوں کا بھر پایا نہ پیٹ

مال رشوت کا بھی مجھ کو اپنے گھر لانا پڑا

واپسی پر اس قدر تھا چہرہ کچھ بدلا ہوا

اپنے گھر والوں کو اپنا نام بتلانا پڑا

جو مِرا ازلی تھا دشمن جس سے تھی نفرت مجھے

اس کے در پر بھی ضرورت کے لیے جانا پڑا


مولوی محمد اسلم

No comments:

Post a Comment