Wednesday, 14 April 2021

تم مجھے مقروض کر دیتے ہو

 تم مجھے مقروض کر دیتے ہو

اپنے بوسوں سے

مِرا بال بال بندھ گیا ہے

اس قرضے میں

روز بلا ناغہ

یہ بوسے جیسے اپنی یاداشت

کھو دیتے ہیں

جب آہستہ آہستہ میں

اپنی انگلیاں پھیرتی ہوں

ان کے ثبت کیے ہوئے نشانوں پر

یہ میری پوروں پر

اپنی کوئی لمس نہیں چھوڑتے

ان کی گرم جوشی اور تپش

میرے چہرے پر سرسرانے کے بجائے

ہواؤں کی تندی سے جا ملتی ہے

اور

ان پتوں سے

جن کو پالا مار گیا ہو


عذرا عباس

No comments:

Post a Comment