Saturday, 10 April 2021

وہ روٹھتا ہے کبھی دل دکھا بھی دیتا ہے

 وہ روٹھتا ہے کبھی دل دُکھا بھی دیتا ہے

میں گر پڑوں تو مجھے حوصلہ بھی دیتا ہے

وہ میری راہ میں پتھر کی طرح رہتا ہے

وہ میری راہ سے پتھر ہٹا بھی دیتا ہے

بہت خلوص جھلکتا ہے طنز میں اس کے

وہ مجھ پہ طنز کے نشتر چلا بھی دیتا ہے

میں خود کو بھول نہ جاؤں بھٹک نہ جاؤں کہیں

وہ مجھ کو آئینہ لا کر دکھا بھی دیتا ہے

اسے عزیز ہیں غزلیں مِری، مِرے اشعار

وہ میرے شعر مجھی کو سنا بھی دیتا ہے


انجنا سندھیر

No comments:

Post a Comment