نمک کی کان میں ہیرے تلاش کرتا رہا
وہ نن سے شادی کے حیلے تلاش کرتا رہا
مِرے درُوں تِرے غم کا پہاڑ ایسا پھٹا
مہینوں میں مِرے ٹکڑے تلاش کرتا رہا
تِرے لبوں کو جو اک بار چھُو گیا بھنورا
پھر ایسے ہونٹ رسیلے تلاش کرتا رہا
بہانا چاہیے تھا اس گلی میں رکنے کا
وہاں میں چائے کے ڈھابے تلاش کرتا رہا
توحید زیب
No comments:
Post a Comment