Monday, 5 April 2021

قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں

قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں

سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

بات نیت کی صرف ہے، ورنہ

وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں

بھول جاتے ہیں مت برا کہنا

لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں

وہ جو بظاہر اچھے نہیں لگتے

ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

وہ ہمارا ہے اِس طرح سے فیض

جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں


فیض لدھیانوی

No comments:

Post a Comment