Thursday, 22 April 2021

خود کو دل سے اتارنے کے بعد

 خود کو دل سے اتارنے کے بعد

کیسا لگتا ہے ہارنے کے بعد

ریزہ ریزہ بکھیرتا ہے مجھے

ریزہ ریزہ سنوارنے کے بعد

آج دل کھول کر ہنسا ہوں میں

سارے جذبوں کو مارنے کے بعد

رکھ گیا ہے بلندیاں مجھ میں

پستیوں میں اتارنے کے بعد

خواہشوں کو دبا رہا ہوں میں

خواہشوں کو ابھارنے کے بعد

میری سانسیں اُکھڑ گئیں جاوید

زندگی کو پکارنے کے بعد


جاوید اکرم

No comments:

Post a Comment