رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اِملی کا پیڑ
لمحوں کی سُونی راہوں پر
سات برس گر لوٹ بھی جائیں
آشاؤں کی بستی میں اب
من موہن کو کیسے پائیں
اب تو جلتی آہیں ہوں گی
بھُولی بِسری یادیں ہوں گی
ارمانوں کا ڈھیر ملے گا
میری طرح سے
تنہا، اُجڑا
اک اِملی کا پیڑ ملے گا
احسن سلیم
No comments:
Post a Comment