Wednesday, 26 May 2021

میں ان کو کبھی حد سے گزرنے نہیں دوں گا

 میں ان کو کبھی حد سے گزرنے نہیں دوں گا

اس ترکِ تعلق کو میں چلنے نہیں دوں گا

تم لاکھ اچھالا کرو الفاظ کے شعلے

فردوسِ محبت کو میں جلنے نہیں دوں گا

کرنا ہی پڑے چاہے صبا سے مجھے سازش

میں آپ کے گیسو کو سنورنے نہیں دوں گا

مایوس نگاہوں سے تم آئینہ نہ دیکھو

میں اپنی نگاہوں کو بدلنے نہیں دوں گا

باریک سہی لاکھ کسی شوخ کا آنچل

نظروں کو میں شیشے میں اترنے نہیں دوں گا

جب اس کی بچھڑتے ہوئے بھر آئیں گی آنکھیں

کس طرح میں ساون کو برسنے نہیں دوں گا

وہ چاہے علیم اب کبھی آئیں کہ نہ آئیں

تا عمر میں پلکوں کو جھپکنے نہیں دوں گا


علیم عثمانی

No comments:

Post a Comment