Tuesday, 6 July 2021

محبت پیش گھر گھر کر رہا ہوں

 محبت پیش گھر گھر کر رہا ہوں

میں تقلیدِ قلندر کر رہا ہوں

کہ دو گز کی عمارت کیلئے میں

اکٹھے اینٹ پتھر کر رہا ہوں

اداکاری، اداکاروں کا فن ہے

مگر ان سے میں بہتر کر رہا ہوں

میں اس کو چھوڑ کر اک داستاں میں

حساب اپنا برابر کر رہا ہوں

یقیناً کر چکی ہو گی زمیں بھی

ستم جو جو زمیں پر کر رہا ہوں


عین عمر

No comments:

Post a Comment