Friday, 9 July 2021

ان کی چشم کرم کی عطا ہو گئی

 ان کی چشمِ کرم کی عطا ہو گئی 

زخمِ دل کو مِرے پھر شفا ہو گئی

پہلے اک آئینہ تھی میں اس کے لیے

ٹُوٹ کر ہر طرف، ہر جگہ ہو گئی

آنسوؤں سے فلک پر سـتارے بنے

میرے کاجل سے شب یہ سیہ ہو گئی

یہ نہیں ہے کہ تُو دُور مجھ سے ہوا

در حقیقت میں تجھ سے جُدا ہو گئی


جینا قریشی

No comments:

Post a Comment