Friday, 9 July 2021

کہیں یہ درد کا دھاگا بھی یوں سلجھتا ہے

 کہیں یہ درد کا دھاگا بھی یوں سلجھتا ہے

گِرہ جو کھولیں تو دل اور بھی الجھتا ہے

وہ ایک بات جو دل میں ہے میرے اس کے لیے

زباں سے کہتا نہیں وہ مگر سمجھتا ہے

میں تیری آنکھوں کی یہ پیاس کس طرح دیکھوں

مِرے وجود میں بادل کوئی گرجتا ہے

عجیب چیز ہے یہ خوبیِ خطوطِ بدن

کوئی لباس ہو اس کے بدن پہ سجتا ہے

یہ رات اور یہ ڈستی ہوئی سی تنہائی

لہو کا ساز قمر تن بدن میں بجتا ہے


قمر اقبال

No comments:

Post a Comment