Saturday, 10 July 2021

میں اب تمہاری باتوں میں آنے والا نہیں

 میں اب تمہاری باتوں میں آنے والا نہیں

سب کے سامنے اپنا تماشا بنانے والا نہیں

اب اگر کوئی پوچھے گا بھی تو میں اُسے

تمہارے گھر کا پتہ بتانے والا نہیں

بے وجہ رُوٹھے ہو، مان جاؤ تو اچھا ہے

میں تو اب ہر گز تمہیں منانے والا نہیں

لمبی نیند سویا تو یہ کہہ کے دفنا دیا گیا

یہ مُردہ اب کسو کے کام آنے والا نہیں

جو پرندہ اُڑا ہے میرا پنجرہ لے کر

میں اسے مار کے واپس لانے والا نہیں

زمانے نے جو مجھ پہ کیے ہیں ستم فرہاد

اتنی جلدی انہیں میں بُھلانے والا نہیں


معاذ فرہاد

No comments:

Post a Comment