Friday, 9 July 2021

خالی پنجرہ دھرا رہ گیا

خالی پنجرہ دھرا رہ گیا


 رات موجِ ہوا

ایک چھوٹے سے کمرے کے

چھوٹے دریچے میں

آ کر کھڑی ہو گئی

بولی؛ اے بے خبر

خوابِ راحت میں تم ہو یہاں

اور وہاں

اجنبی ملک کے

اجنبی باغ کی

اجنبی بینچ پر

بیٹھے بیٹھے

کسی سمت کو اُڑ گئی

ایک مینا

تمہاری جو دلدار تھی

بنچ پر

خالی پنجرہ

دھرا رہ گیا


عبداللہ جاوید

No comments:

Post a Comment