Sunday, 11 July 2021

چھو اگر لیں گے تیرے لب آئینہ ہوجاؤں گا

 چھو اگر لیں گے تیرے لب آئینہ ہوجاؤں گا

ورنہ پتھر ہوں کسی دن حادثہ ہو جاؤں گا

میں ابھی سے کیا بتاؤں لذتِ زخمِ جگر

دھیرے دھیرے عشق تجھ سے آشنا ہو جاؤں گا

زندگی کو چاہیے مدِ مقابل اک عدو

گر فنا ہو جائے گا، تو میں  فنا ہو جاؤں گا

سر پہ لے کر پھر رہا ہوں میں شرافت کی ردا

سب کی نظروں میں کسی دن میں برا ہو جاؤں گا

ڈال دینا میری گردن میں حسیں الفاظ کو

تیری غزلوں کا اگر میں قافیہ ہو جاؤں گا

ڻوٹ جائیں گی میرے ہاتھوں کی سب بیساکھیاں

دیکھنا جس روز پیروں پر کھڑا ہو جاؤں گا

پوجتا ہے ہر گھڑی مجھ کو عبادت کی طرح

میں تِرے ہوتے ہوئے کیسے قضا ہو جاؤں گا

وقت اور حالات نے باندھا تھا میرے پاؤں  کو

میں نے کب سوچا تھا میں تجھ سے جدا ہو جاؤں گا

تُو نے پتھر اتنا مجھ پر رکھ دیا احسان کا

پھر مقابل میں تیرے  کیسے کھڑا ہو جاؤں گا

انگلیاں جس کی پکڑ کر میں نے چلنا سیکھا دل

اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا


دل سکندر پوری

No comments:

Post a Comment