Sunday, 24 October 2021

پختہ یقیں نے دشت کی اجڑی زمین سے

 پختہ یقیں نے دشت کی اجڑی زمین سے

کتنے اگائے پھول گلِ یاسمین سے

ملاں تجھے ہزارہا سجدوں میں نہ ملا

میں نے خدا کو پا لیا حقِ الیقین سے

کٹتا ہے کس طرح سے جگر کچھ نہ پوچھیۓ

ہیں تیز دھار لہجے بڑے دلنشین سے

دریا کنارے پیاس سے مرتے رہے پسر

مسند پہ جب سےبیٹھے ہیں کمی کمین سے

ملتا ہے دوستوں سے مِرے کس قدر مزاج

کیا آپ بھی ہیں نکلے میری آستین سے


عمران عاشر

No comments:

Post a Comment