خدا کے سینے میں کس کا دل ہے
زمیں پہ بکھرے ہوئے یہ پھولوں کے سرخ لاشے
وہ نیم مُردہ کلی کی چیخیں
یہاں پہ بوڑھے درخت کی بوری بند میت
وہاں ہری ڈال کی کٹی پھٹی روح
دیکھ کر بھی نئے شجر کیوں اگا رہا ہے؟
میں ان درختوں کو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں
خدا کے سینے میں کس کا دل ہے؟
نجم الحسن نجمی
No comments:
Post a Comment