Thursday, 6 January 2022

اے دوست میری یہ ای میل ہے تمہارے نام

 ای میل


اے دوست

میری یہ ای میل

ہے تمہارے نام

امید ہے تم اچھے ہو گے

ہمیشہ کی طرح

میرے بِنا

میں بھی ٹھیک ہوں

بس یوں ہی سمجھ لو

تمہارے بِنا

مگرتم اکثر یاد آتے ہو

بے اختیار لمحوں میں

صبح کی نرم ہواؤں میں

شام کی خنک فضاؤں میں

یاد ہے یہ جملہ تمہی نے

مجھ سے کہا تھا؛

محبوب کو یاد کرنے کا

کوئی موسم تو نہیں ہوتا ہے

ہاں یاد آیا

اب کب ملو گے؟

خوشبو سے مہکتے ہوئے

کسی کنج چمن میں

یا پھر لبِ ساحل

ایک دُوجے کا ہاتھ تھامے

نرم گیلی ریت پرچلتے ہوئے

حال دل کہتے ہوئے

یا پھر خاموش ہی رہتے ہوئے

ہاں، دل کی اپنی زبان ہوتی ہے

جو آنکھوں سے بات کرتی ہے

اور آنکھیں، جن کو 

لفظوں کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے


زائرہ عابدی

No comments:

Post a Comment