Tuesday, 4 January 2022

دشت تنہائی میں یوں کٹی زندگی

 دشتِ تنہائی میں یوں کٹی زندگی

ساتھ میرے بھٹکتی رہی زندگی

پھر کسی ریس میں تھک کے گر جائیگی 

دوڑتی،۔ بھاگتی،۔ ہانپتی،۔ زندگی

مانگتی میں رہی موت سے مہلتیں

چیختی ہی رہی؛ زندگی!، زندگی!۔

نام کیا میں رکھوں زندگی کے بتا

بے بسی، بے کسی، تیرگی، زندگی

خودکشی کا ارادہ کیا تھا، مگر

بیچ میں آ گئی پھر تِری زندگی

چھین کر جب گیا خواب آنکھوں سے وہ

تب سے پتھر کی مُورت بنی زندگی

ساتھ تیرے گزارا کریں کب تلک

چاہیۓ اب ہمیں دوسری زندگی

تھام لیتا منزہ! اگر ہاتھ وہ

دربدر کیوں بھٹکتی مِری زندگی


منزہ نور

No comments:

Post a Comment