جس طرح سنگ میں شاہکار بھی رہ سکتے ہیں
اس طرح ہم پسِ دیوار بھی رہ سکتے ہیں
کچھ گھڑی دور تو رہ میری تڑپ کی خاطر
ورنہ ہم قُرب سے بیزار بھی رہ سکتے ہیں
آپ چاہیں تو ہمیں چھوڑ دیں چلتے چلتے
آپ چاہیں تو وفادار بھی رہ سکتے ہیں
دیکھنے والوں نے محدود کیا ہے موسٰی
ورنہ ہم طور کے اس پار بھی رہ سکتے ہیں
موسیٰ کاظم
No comments:
Post a Comment