تمہارے بعد
میں نے اپنے اندر کے اندھیرے کے ساتھ گزارنا چاہا
تو یہ سیاہی مجھے تڑپانے لگی
جونہی باہر کا رخ کیا
تو روشنی مجھے چندھیانے لگی
یہ اندر اور باہر کے موسموں کے تضاد
میری زندگی کے آخری ایام میں
مجھ سے معذرت چاہیں گے
مگر تب تک
رائیگانی کے دکھ
تمام دکھ
مجھے پاگل کر چکے ہوں گے
سمعیہ ملک
No comments:
Post a Comment