Friday, 26 August 2022

پہلے درود پڑھ کے ستارے سے بات کی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


پہلے درودﷺ پڑھ کے ستارے سے بات کی

پھر اس کے بعد میں نے مدینے میں رات کی

بے شک بس ایک نقشِ کفِ پا ہے آپ ص کا

نظریں جُھکی ہوئی ہیں جہاں کائنات کی

دراصل یہ طواف ہے شہرِ رسولﷺ کا

گردش سمجھ رہے ہو جسے شش جہات کی

خوشبو،۔ دھنک،۔ چراغ،۔ اجالا و چاندنی

ادنیٰ سی اک جھلک ہے تری پاک ذات پاک کی

زاہد! متاعِ جان ہے اُلفت رسولﷺ کی

میرے لیے ہے اک یہی صورت نجات کی


زاہد شمسی

No comments:

Post a Comment