Friday 26 August 2022

بلوائیں مجھے شاد جو سلطان مدینہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


بلوائیں مجھے شاد جو سلطانِﷺ مدینہ

جاتے ہی ہو جاؤں گا قربانِ مدینہ​

وہ گھر ہے خدا کا تو یہ محبوبِؐ خدا ہیں

کعبے سے بھی اعلیٰ نہ ہو کیوں شانِ مدینہ​

کھولے سرِ جنت کو یہی کہتا ہے رضوان

بے خوف چلے جائیں غلامانِ مدینہ

​مومن جو نہیں ہوں تو میں کافر بھی نہیں شاد

اس رمز سے آگاہ ہیں سلطانِ مدینہ


سر کشن پرشاد شاد

No comments:

Post a Comment