Friday 26 August 2022

کر اے ہندو بیاں اس طرز سے تو وصف احمد کا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


کر اے ہندو بیاں اس طرز سے تُو وصف احمدؐ کا

مسلمان مان جائیں لوہا سب تیغِ مہنّد کا

جدا کیا لام دلو رام ہے میم محمدﷺ سے 

تعلق سو طرح کا ہے مشدد سے مشدد کا 

یہی ہر چار عنصر کا اشارہ ہے کہ لے رستہ

مدینے کا، نجف کا، کربلا کا اور مشہد کا

محمدﷺ کی شفاعت پر یقیں تھا نعت گویوں کو

کسی نے قافیہ باندھا نہیں اب تک جو شاید کا

لکھوں کیا کوثری میں کون سا قصہ ہے اب باقی

محمدﷺ خدا کا ہے، خدا جب ہے محمدﷺ کا


کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)

No comments:

Post a Comment