رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
کیسے اجڑے یہ لوگ بستی میں
سب ہوئے محو سوگِ ہستی میں
میں بھی مشغول نوکری میں ہوں
وہ ہے مشغول گھر گھرستی میں
شکر الحاد پر کِیا، ورنہ
مارے جاتے خدا پرستی میں
اب بھنور کی طرف ہی جاؤ گے
موت بھی آ گئی ہے کشتی میں
ابرار ابہام
No comments:
Post a Comment