عارفانہ کلام حمدیہ کلام
فریاد
فریاد سن فقیر کی اے ربِ ذوالجلال
فانی ہر ایک شے ہے تِری ذات کو دوام
ربِ قدیر!! مالکِ لوح و قلم ہے تُو
قبضے میں تیرے گردشِ حالات کی زمام
یا سائر العراب و یا غافر الذنوب
رحمت کی نظر بہ طفیلِ شہِ انامؐ
بہرِ حسینؑ، برائے جگر گوشۂ بتولؑ
یا رب! برائے حُرمتِ مظلومِ تشنہ کام
ربِ جلیل! بہرِ شہیدانِ کربلا
پروردگار! بہرِ اسیرانِ ملکِ شام
مجھ بے نوا کو خاکِ درِ بُو ترابؑ کر
ذرہ ہوں میں اٹھا کے مجھے آفتاب کر
ربِ کریم! تیری مقدس جناب میں
منظور ہو یہ اخترِ ناچیز کا کلام
اختر چنیوٹی
اختیار حسین
No comments:
Post a Comment