عارفانہ کلام نعتیہ کلام
دل و نظر میں بسا لوں، مدینہ شہر کی خاک
متاع زیست بنا لوں مدینہ شہر کی خاک
حضورﷺ آپ کے لطف و کرم سے ہے ممکن
میں ایک بار کما لوں، مدینہ شہر کی خاک
کبھی تو آنکھ سے چوموں میں حجرِ اسود کو
کبھی تو آنکھ میں ڈالوں، مدینہ شہر کی خاک
حضورﷺ آپ کا منگتا ہوں میں حسین امجد
حضورؐ کیا میں اٹھا لوں مدینہ شہر کی خاک
حسین امجد
No comments:
Post a Comment