تنبیہ کلام؛ توہین رسالتﷺ کرتے ہو
اے ظالم، جابر انسانو! اے جام نجس کے دیوانو
اے شمعِ ہوس کے پروانو! اے عقل وخرد سے بیگانو
اخلاق سے عاری نادانو! اے بے خبر، اے شیطانو
اے کافر، مشرک فرزانو! توہین رسالتﷺ کرتے ہو؟
اس فعلِ شنیع کا مغرب میں ڈنمارک سے آغاز ہوا
اک ارذل، فاسق اہلِ قلم، بد بخت ہے، بندۂ آز ہوا
تضحیک ہے جس کی خصلت میں بدخُو وہ شعبدہ باز ہوا
ان سب سے کہہ دو حیوانو! توہین رسالتﷺ کرتے ہو؟
انجام کو اک دن پہنچے گی، اے مغرب والو! یہ دنیا
اعمال ترازو میں ہوں گے، سب دیکھیں گے سچا جھوٹا
پھر بول اٹھے گا محشر میں، فنکار کا اک اک فن پارہ
لو اپنی خباثت پہچانو! توہین رسالتﷺ کرتے ہو؟
گوہر ملسیانی
No comments:
Post a Comment