Tuesday, 23 August 2022

ایسا بھی کیا سویرا

 ایسا بھی کیا سویرا


تم سویرے کے ساتھ

صرف روشنی کے ہمراہ

سارا دن

سڑکوں پر بھاگے رہو گے

پتھر کی عمارتوں میں

اندھیرے کے خلاف

صف آراء ہوتے رہو گے

ایسے اجالے کے بیج بوتے رہو گے

جس سے روشنی کا مینار تو پیدا ہو سکتا ہے

دل کا قرار نہیں


خلیل الرحمٰن مامون 

No comments:

Post a Comment