Friday 11 November 2022

میں غمزدہ بچھڑ کے پریشان تم بھی ہو

 میں غمزدہ بچھڑ کے پریشان تم بھی ہو

دل کو مِرے اجاڑ کے ویران تم بھی ہو

میرا وجود ہو گیا جیسے کوئی کھنڈر

حالت بتا رہی ہے بیابان تم بھی ہو

رنج و الم کی دھوپ نے جُھلسا دیا ہمیں

دل میں ہمارے سائے کا ارمان تم بھی ہو

ہم کو گمان تک نہ تھا تم سے جدائی کا

کیا ہو گیا یہ سوچ کے حیران تم بھی ہو

میں بھی بہانے ڈھونڈتا رہتا ہوں دید کے

ملنے کی جستجو میں پریشان تم بھی ہو

کچھ غم ہیں روزگار کے کچھ زیست کے الم

دل میں انہیں کے ساتھ میں مہمان تم بھی ہو

ناکامیاں لکھیں تھیں مقدر میں زیست کے

میری شکتِ زیست کا سامان تم بھی ہو

میرا وجود جیسے چراغِ سحر کوئی

گرتی ہوئی حویلی کا دالان تم بھی ہو

چہروں پہ ہے شکست لکھا دونوں کے سراج

شرمندگی ہے اس کو پشیمان تم بھی ہو


سراج الدین گلاؤٹھوی

No comments:

Post a Comment