Sunday 13 November 2022

مجھے بوڑھے لوگ پسند ہیں

 مجھے بوڑھے لوگ پسند ہیں

ایسے بوڑھے جو چائے کی چُسکیوں میں

تلخ حقائق کو چینی کی مانند گھول کر پیے جاتے ہیں

جو کڑواہٹ میں بھی زندگی جیے جاتے ہیں

ایسے بوڑھے جن کے چہرے کی جُھریاں

ان پر گزری بے رحم زندگی کا نوحہ گاتی ہیں

ان کے سخت ہاتھوں کی بابت درد کی داستان سناتی ہیں

جو زخم اپنے سیے جاتے ہیں

جو ہنس ہنس کے زندگی جیے جاتے ہیں

مجھے بوڑھے لوگ پسند ہیں

ایسے بوڑھے جو غم کے اژدھے سے ڈسے گئے

ایسے بوڑھے جو نیل و نیل جسم کے ساتھ جیے گئے

ایسے بوڑھے جو ہر درد میں وقار سے کھڑے رہے

جن کی متانت، جن کی سنجیدگی، جن کے تحمل

نسلِ نو کو مثال میں دئیے جاتے ہیں

جو غم میں بھی زندگی جیے جاتے ہیں

مجھے بوڑھے لوگ پسند ہیں

مجھے بوڑھے لوگ پسند ہیں


گلزار

No comments:

Post a Comment