Wednesday, 22 March 2023

کار گریز پر جو رعایت ہوئی میاں

 کارِ گریز پر جو رعایت ہوئی میاں

اس سے بڑی بھی کوئی حماقت ہوئی میاں

ہے وصل میں گزشتہ محبت کا ذکر بھی

معصومیت یہ کس کو عنایت ہوئی میاں

آواز سن کے عمر کا اندازہ ہو گیا

اور بات کر کے ملنے کی حسرت ہوئی میاں

عاشق کا دکھ سمجھتے ہیں تب بولتے ہیں ہم

لازم نہیں ہمیں بھی محبت ہوئی میاں

بیمار کو دلاسہ دیا ہے، نہ ہی دعا

تم ہی کہو یہ کیسی عیادت ہوئی میاں


توحید زیب

No comments:

Post a Comment