Saturday, 18 March 2023

بڑے کمرے سے بڑا سچ

 بڑے کمرے سے بڑا سچ


کبھی بپھرے ہوئے سمندر میں ہمارا جی لبھاتا ہے

کبھی سوکھے ہوئے دریا ہمارا منہ چڑاتے ہیں

کبھی اونچی پہاڑی سے

کوئی گرتا ہوا چشمہ

ہمارا آئینہ بن کر ہمیں وہ سب دکھاتا ہے

جسے ہم دیکھنے سے خوف کھاتے ہیں

اسی کو وقت کہتے ہیں


اعجاز رضوی

No comments:

Post a Comment