تری جانب سے ہمدم! آخری گھاؤ ضروری تھا
محبت کھیل تھی اور کھیل میں داؤ ضروری تھا
ہمیشہ پھول لے جاتی تھی میں، دشمن کی بستی میں
مِرے نزدیک الفت کا یہ پھیلاؤ ضروری تھا
تمہارے بعد میں نے دل لگی بھی دل لگا کر کی
تمہارے بعد میرے دل کا بہلاؤ ضروری تھا
بڑے لوگوں کی محفل میں بھلا کیوں کر اٹھی تھی یہ
مِری گستاخ گردن پر تو پتھراؤ ضروری تھا
رفعت جبیں
No comments:
Post a Comment