تِرا غم یوں مِرے سینے کے اندر سانس لیتا ہے
کہ جیسے سرد راتوں میں دسمبر سانس لیتا ہے
تجھے آواز بھی دیتا تو کیسے، خود مِرے اندر
کوئی مجذوب بیٹھا ہے،۔ قلندر سانس لیتا ہے
میں جب لفظوں سے کاغذ پر تِری صورت بناتا ہوں
تو آنکھیں بولنے لگتی ہیں منظر سانس لیتا ہے
محبت ایسا رشتہ ہے جو مر کر بھی نہیں مرتا
ذرا سا غور سے دیکھو تو اکثر سانس لیتا ہے
ہتھیلی پر لکیریں تو نہیں ہوتی شکیل اختر
تعلق جھلملاتا ہے،۔ مقدر سانس لیتا ہے
شکیل اختر
No comments:
Post a Comment