Sunday, 2 April 2023

کوئی ملتا ہی نہیں سوختہ پا میری طرح

 کوئی ملتا ہی نہیں سوختہ پا میری طرح

جس کو معلوم ہو وحشت کا پتا میری طرح

میرے جیون کو اداسی سے ملانے والا

دشت میں پھِرتا رہے آبلہ پا میری طرح

میں نے احباب کو آواز لگا کر پوچھا

کوئی رہتا ہے شبِ غم میں سدا، میری طرح

اے کئی دن سے مِرے ذہن پہ چھائے ہوئے شخص

تُو مجھے وصل کے سپنے نہ دکھا میری طرح

رات بھر چاند کو احوال سنانے کے لیے

کیا ٹھہرتی ہے دریچوں میں ہوا، میری طرح

زندگی! میری طرف دیکھ کے ایماں سے بتا

ایک بھی شخص کوئی تجھ کو مِلا، میری طرح

تند اور تیز ہواؤں کے علاقے میں سعید

زیست کرتا ہے فقط دل کا دِیا میری طرح


مبشر سعید

No comments:

Post a Comment