عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درود اسؐ پر کہ جس نے سربلندی خاک کو بخشی
تجلی آدمی کی قریۂ افلاک کو بخشی
درود اسؐ پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھا
جو لوگوں کی بھلائی کے لیے لوگوں میں آیا تھا
درود اسؐ پر کہ جو جاگیرداری کا مخالف تھا
جہاں میں مال و زر کی شہریاری کا مخالف تھا
درود اسؐ پر کہ جس نے سود فرمایا بٹائی کو
کہا جائز فقط اپنی ہی محنت کی کمائی کو
درود اسؐ پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیں
زمیں پہ سب لکیریں کھینچنے والے ستمگر ہیں
صغرا صدف
صغریٰ صدف
No comments:
Post a Comment