Thursday, 18 May 2023

جو چل پڑے تو نہ سوچو مسافتیں کیسی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو چل پڑے تو نہ سوچو مسافتیں کیسی

اگر جنوں ہے تو لینی اجازتیں کیسی

سر کے بل ہم تو مدینہ کو جائیں گے فاروق

حضورﷺ نے جو بلایا تو حجّتیں کیسی

مدینہ شہر ہے ایسا کہ اس میں جا کر ہی 

پتہ چلے گا ملی ہیں لطافتیں کیسی

درِ رسولﷺ پہ جاکر تو ہم نے جانا ہے

سفر میں دھوپ کہاں اور تمازتیں کیسی

مجھے حضور مدینے میں مستقل رکھ لیں

کہ میں بھی جان سکوں ہیں عبادتیں کیسی


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment