Monday, 15 May 2023

گومگو میں اگر مگر میں ہیں

 گومگو میں، اگر مگر میں ہیں

ہم ابھی دستِ کوزہ گر میں ہیں

کُوچ کر جائیں یا ٹھہر جائیں

ہم گرفتار دلِ اثر میں ہیں

معتبر ہیں نظر میں دنیا کی

جب تلک ہم تیری نظر میں ہیں

اور لوگوں میں کیا بیان کریں

مسئلے جو ہمارے گھر میں ہیں

اس سے کہہ دو کہ انتظار کرے

ہم ابھی حالتِ سفر میں ہیں


تبسم اخلاق آفریدی

تبسم اخلاق ملیح آبادی

No comments:

Post a Comment