خوش ہو جاتا ہوں کہ شاید تیرا ہے
نئے نمبر سے جب بھی میسج آتا ہے
اب تم اتنی امیدیں کیوں رکھتے ہو
ہر اک بال پہ چھکا تھوڑی ہوتا ہے
پہلی بار میں دل دے جانے والے سُن
اچھی چیزیں کون کسی کو دیتا ہے
صحراؤں کا میں اکلوتا وارث ہوں
قیس بھی مجھ کو دیکھ کے چلتا بنتا ہے
کچے ذہن کی کچی لڑکی کیا جانے
پیار کا لاکٹ اکثر نقلی ہوتا ہے
لینے کے بھی دینے نہ تم کو پڑ جائیں
دیکھو مجھ سے دور رہو تو اچھا ہے
محسن ظفر ستی
No comments:
Post a Comment