Thursday 7 March 2024

سفید بنیا قرض دے کر چھین لیتا ہے روح آزادی

 سفید بنیا


قرض دے کر غریب ملکوں کو

چھین لیتا ہے روحِ آزادی

آج زیرِ عتاب ہے اس کے

ہر بڑا شہر، ہر حسیں وادی

مُدتوں سر اُٹھا کے چل نہ سکا

اس کے کھاتے میں جس کا نام آیا

صاف دامن بچا گیا ہم سے

جب بھی مُشکل کوئی مقام آیا

بحرِ ہند آج تیری سوچیں بھی

اس کی توپوں کے سائے میں ہیں خموش

کوئی طوفان کیوں نہیں اُٹھتا

کیا ہُوا آج تیرا جوش و خروش


حبیب جالب 

No comments:

Post a Comment