Thursday, 7 March 2024

دل ہماری طرف سے صاف کرو

 دل ہماری طرف سے صاف کرو 

جو ہُوا سو ہُوا معاف کرو 

مجھ سے کہتی ہے اس کی شانِ کرم 

تم گُناہوں کا اعتراف کرو 

حُسن ان کو یہ رائے دیتا ہے 

کام اُمید کے خلاف کرو 

حضرت دل یہی ہے دَیر و حرم 

خانۂ یار کا طواف کرو 

طُورِ سِینا کی سمت جائیں کلیم 

نُوح تم سیرِ کوہ قاف کرو 


نوح ناروی

No comments:

Post a Comment