Friday, 8 March 2024

کس نے کیا پا لیا محبت میں

 کس نے کیا پا لیا محبت میں

دھوکہ خود کھا لیا محبت میں

جب بھی دیکھی ہے بڑھتے بے چینی

دل کو سمجھا لیا محبت میں

تجھ سے آگے نظر نہ کچھ آئے

حد تجھے بنا لیا، محبت میں

چین جب رُوح کا لاپتہ دیکھا

ڈُوب کر پا لیا، محبت میں

تا قیامت ہُوا نصیب نہ پھر

وصل جو پا لیا محبت میں

کیا بتاؤں جگر پہ کیا گُزری

تِیر تو کھا لیا محبت میں

وہ ولی ہو گیا زمانے کا

خُود کو جس پا لیا محبت میں

رستہ ایمان کا کٹھن تھا کہاں

ہم نے اپنا لیا محبت میں


نرگس جمال سحر

No comments:

Post a Comment