Saturday 8 June 2024

سطر مدحت کا سفر شہر مدینہ کی طرف

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سطرٍ مِدحت کا سفر شہرٍ مدینہ کی طرف

ہوتا رہے شام و سحر شہرٍ مدینہ کی طرف

ذہن تو میرا متاعٍ نفس میں اُلجھا رہا

چل پڑا ہے دل مگر شہرٍ مدینہ کی طرف

دیکھ لے گا وہ تیری جلوہ نمائی کا اثر

جائے جو سب چھوڑ کر شہرٍ مدینہ کی طرف

ہے مری بھی آخری خواہش کے جا کر دیکھ لوں

بارہا و بیشتر شہرٍ مدینہ کی طرف

وہ ارادوں کو سمجھتے ہیں دوبارہ ایک بار

دیکھ لے بہکی نظر شہرٍ مدینہ کی طرف

مجھ پہ اُن کی اٍک عنایت کی نظر ہو جائے گی

میں بھی جاؤں گا اگر شہرٍ مدینہ کی طرف

کر لیا قاسم نے بھی مولا ہے اب تیرے لیے

منتخب زادٍ سفر شہرٍ مدینہ کی طرف


 قاسم خیال

No comments:

Post a Comment