Monday 3 June 2024

سرکشی میری بیڑیوں کو زور سے کسو

 سرکشی


میری بیڑیوں کو زور سے کسو

میرے کاغذات ضبط کر ڈالو

میری سگرٹیں بھی چھین لو

میرے مُنہ میں خاک بھر دو

لیکن تمہیں یہ بتا دوں کہ

شاعری ہوتی ہے

رگوں میں بہتے لہو کے جیسے

شاعری ہوتی ہے

روٹی میں ملے نمک کے جیسے

شاعری ہوتی ہے

آنکھوں میں بسے پانی کے جیسے

لیکن تمہیں یہ بتا دوں کہ

یہ تو ناخنوں سے لکھی جاتی ہے

بہتی آنکھوں سے لکھی جاتی ہے

اور تلواروں سے لکھی جاتی ہے

اذیت ناک زنداں کا باتھ روم

بدبودار اور غلاظت سے بھرا

جہاں ہمیں برسوں سے پا بہ زنجیر

وہ بے رحمی سے مارتے پیٹتے ہیں

لیکن تمہیں یہ بتا دوں کہ

اب کی بار جب ہم پر

کوڑے برسائے جائیں گے

بیڑیوں کی خوفناک کھنکھناہٹ میں

زور سے چلا کر

میں یہ اعلان کروں گا کہ

میرے دل کی شاخوں پر

ہزار پرندے بہ یک آواز

انقلاب کے نغمے گا رہے ہیں


شاعر؛ محمود درویش

No comments:

Post a Comment